ہٹلر کا باڈی گارڈ 96برس کی عمر میں چل بسا

Mischجرمن آمر ایڈولف ہٹلر کا ذاتی باڈی گارڈروشس مسچ 96سال کی عمر میں برلن میں چل بسا۔ یہ باڈی گارڈ جنگ عظیم دوم کے بعد ہٹلر کے آخری ایام کو دیکھنے والا واحد شخص تھا۔وہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھے اور جمعرات کو انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔روسش ان چند افراد میں سے ایک تھا جو ہٹلر کے ساتھ اس تہہ خانے میں مقیم رہا جہاں ہٹلر نے جرمنی کی جانب سے ہتھیار ڈالے جانے سے چند روز قبل خود کشی کرلی تھی۔ روسش کی عمر اس وقت 27برس تھی ۔2005میں اپنے انٹرویو میں روسش نے کہا تھا کہ اس نے ہٹلر اور ان کی اہلیہ کو میں مردہ دیکھا تھا۔بعد ازاں روسی فوج کے آنے پر روسش تہہ خانے سے فرار ہوگیا۔تاہم سویت فورسز نے اسے گرفتار کرکے 1953تک قید رکھا۔2008میں انہوں نے جرمنی کی شکست کے حوالے سے ایک کتاب بھی لکھی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *