اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں، امام کعبہ

imam-e-kaabaامام کعبہ شیخ خالد الغامدی نے کہا کہ اسلام میں مذہبی تعصب اور منافرت کی کوئی گنجائش نہیں،مسلمان فرقوں اور مذاہب کا احترام کرتا ہے،اسلام میں تشدد اور دہشت گردی کی ممانعت ہے۔ لاہور میں پاکستان کی سب سے بڑی مسجد میں خطبہ جمعہ سے دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا ہے،اسلام کسی کو دین اسلام میں داخل ہونے پرمجبورنہیں کرتا، اسلام رحمت اور درگزر کا دین ہے، دین میں کوئی زبردستی نہیں، اللہ کی خاطر ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے۔ امام کعبہ نے کہا کہ باطل کےمٹنےاورحق کی فتح کاقرآن میں ذکرہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں صبر کی تلقین کرتا ہے ،مومن کی نشانی ہے کہ وہ ہمیشہ ہنس مکھ اور بااخلاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مومن کبھی اپنی بات پر اصرار نہیں کرتا ، اسلام ایک واضح اور کشادہ دین ہے ،ایک دوسرے سے حسد کی اسلام میں اجازت نہیں۔امام کعبہ نے کہا کہ علمائے کرام انصاف کے نظام کیلئےجدوجہد کریں،اللہ کی رسی مضبوطی سے تھام کر تفرقے سے بچنا چاہیے ،ہر مسلمان کو اپنی اصلاح خود کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومتیں غیر مسلموں کے ساتھ حسن سلوک رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ علما اور اولیا نے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا،اسلام کے دشمن اسلام کو متشدد اور متعصب مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔لاہور کی گرینڈ جامع مسجد میں چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد امام کعبہ شیخ خالد الغامد کی امامت میں نماز جمعہ اداکی۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *