لندن: نواز شریف کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات

camronوزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے ہفتے کو ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت اور معیشت جیسے شعبوں میں مزید تعاون کی امید کا اظہار کیا۔ڈیوڈ کیمرون نے اس موقع پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ پر قربانیاں کا سراہا اور کہا کہ برطانیہ اس سلسلے میں تعاون جاری رکھے گا۔
دوسری جانب نواز شریف نے بھی برطانیہ کی پاکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *