کھٹمنڈو 10 فٹ جنوب کی طرف کھسک گیا

nepalنیپال میں گزشتہ ہفتہ کو آنے والے 7.9 شدت کے زلزلے نے پورے ملک کو تباہی و بربادی سے دوچار کردیا تھا۔ یہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کھٹمنڈو میں دھرہرا مینار اور دربار چوک جیسی کئی تاریخی اور اہم عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔
برطانوی روزنامہ گارجین نے کیمبرج یونیورسٹی میں ٹیکٹونکس کے ماہر جیمز جیکسن کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس زلزلے میں کھٹمنڈو شہر 30 سیکنڈ میں اپنی محور سے 10 فٹ جنوب کی طرف کھسک گیا ہے۔ ساتھ ہی زمین کے ایک بڑے حصے میں بھی تبدیلی نوٹ کی گئی ہے۔
اس شدید زلزلے سے صرف قیمتی جانیں اور املاک ہی تباہ نہیں ہوئیں بلکہ نیپال میں جغرافیائی تبدیلی بھی رونما ہوئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ کی بلندی میں کسی طرح کی کوئی کمی بیشی واقع نہیں ہوئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *