’دلبر دلبر‘ کے بعد نورا فتیحی کی جان ابراہم کے ساتھ ایک اور انٹری

ممبئی: مقبول گیت ’دلبر دلبر‘ کے ری میک کی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم ’بٹلا ہاؤس‘ میں دھماکے دار انٹری دیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم کی فلم ’ستیا میو جیاتے‘ میں شامل ماضی کے مشہور گیت ’دلبر دلبر‘ کے ری میک سے شہرت پانے والی کینیڈین نژاد مراکشی اداکارہ نورا فتیحی ایک بار پھر جان ابراہم کے ساتھ فلم ’بٹلا ہاؤس‘ میں جلوہ بکھیرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں شامل ہونے پر نورا فتیحی نے ٹوئٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہوں جب کہ میں فلم کے مرکزی کرداروں اور دیگر عملے کے ساتھ کام کرنے پر کافی پر جوش بھی ہوں۔

واضح رہے کہ نکھیل ایڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بٹلا ہاؤس‘ کی کہانی 2008ء میں بھارت میں ہونے والے آپریشن پر مبنی ہے جس میں جان ابراہم انسپیکٹر سنجیو کمار یادیو کا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فلم 2019ء میں 15 اگست کے دن سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *