حماس دہشتگرد تنظیم ہے: مصری عدالت

hamas-soldiers قاہرہ: ایک مصری عدالت نے گزشتہ روز اپنے ایک فیصلے میں حماس کوایک ’’دہشتگرد تنظیم‘‘ قرار دے دیااور یو ں غزہ کی پٹی کے ان محصور حکمرانون کو مزید تنہا کر دیاجن کو کچھ عرصہ قبل تک، مصر ہی کی سابق اسلامی حکومت کھل کر خوش آمدید کہا کرتی تھی۔
تاہم، مصری عدالت کے اس فیصلے کے اس حماس پرکسی فوری اثر کی کوئی توقع نہیں ہے جو اسرائیل کے ساتھ گزشتہ موسم گرما کی جنگ کے بعد سے اب تک ڈگمگا رہی ہے اور2007ء میں اسرائیل اور مصر کی جانب سے کئے گئے محاصرے کے سبب اب تک پریشان ہے۔تاہم، حماس کی قیادت کا کہنا ہے کہ حماس کے نائب رہنما، موسیٰ ابو مرزوک، ان دنوں قاہرہ میں مقیم ہیں اور وہاں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *