دھاندلی ثابت ہونے پر وفاقی وزیر ریلوے نااہل قرار، این اے 125 میں دوبارہ انتخاب کا حکم

saad rafiqالیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 125 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 155 میں انتخابی دھاندلی ثابت ہونے پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
پیر کو مذکورہ کیس کی سماعت ہوئی، جس کے دوران الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ محفوط کرلیا، بعد ازاں الیکشن ٹریبونل نے این اے 125 میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔اس حکم کے ساتھ ہی این اے125 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے حکمران جماعت کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نااہل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حامد خان نے اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق کی اہلیت کو چیلنج کر رکھا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *