چینی قونصلیٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا بھارتی اسپتال میں زیر علاج ہونے کا انکشاف

کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے۔

ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی( بی ایل اے) کا  کمانڈر اسلم اچھو نکلا جو اس وقت بھارتی دارالحکومت دہلی کے میکس اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلم اچھو سیکیورٹی فورسز کے ساتھ 18 ماہ قبل سبی میں ہونے والے مقابلے میںزخمی ہوا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا جب کہ اس آپریشن میں بی ایل اے کے کئی کارندےمارے گئے تھے۔

اسلم اچھو کی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی ہے جو سوشلمیڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *