وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 26 سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئےلارجر بنچ تشکیل

Lahore Highcourtوزیراعظم نوازشریف کے بیرون ملک اثاثوں کے خلاف 26 برس قبل دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے، عدالت عالیہ کا لارجر بنچ جسٹس فرخ عرفان خان، جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ہوگا جو 8 مئی سے کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف بیرون ملک اثاثوں سے متعلق یہ درخواست 26 برس قبل دائر کی گئی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *