بیجی آئل ریفائنری کے حصول کیلئے عراق کو ’سخت‘ جنگ لڑنا ہوگی: پینٹاگون

DF-ST-87-06962 واشنگٹن: بدھ کے روز پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی داعش کے جنگجوؤں سے ملک کی سب سے بڑی تیل کی ریفائنری کو بچانے کی جنگ غلط سمت میں مڑ گئی تھی اور یہ کہ اس وقت لڑی جا نے والی جنگ کے نتیجے کا اندازہ لگاناممکن نہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان، کرنل سٹیو وارن نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایاکہ’’یہ ایک مشکل، بدلتی اور پھیلتی ہوئی جنگ ہے، اور اس وقت یہ غلط سمت میں پھیل رہی ہے۔ بازی ابھی بھی پلٹ سکتی ہے۔ اس موقع پر، اس بات کی نشاندہی کرنا ناممکن ہے کہ یہ جنگ کیا رخ اختیار کرنے والی ہے۔
رائٹرز نے رپورٹ دی ہے کہ جنگجوؤں نے شمالی عراق میں پھیلی ہوئی بیجی ریفائنری کمپلیکس کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے جہاں پولیس اہلکار، سپاہی اور ایلیٹ سپیشل فورسز کے لوگ نہایت مشکل صورتحال میں ہیں اور اپنی آخری سانسوں پر ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *