نیو یارک میں خلائی مخلوق کی آمد کا ڈراپ سین

امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کے رہنے والوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انھیں کوئی بھی چیز حیران نہیں کر سکتی۔ لیکن جمعرات کی شب نیو یارکرز نے ایک ایسا نظارہ دیکھا جس سے پورا شہر دنگ رہ گیا۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے ان الفاظ میں وہ منظر بیان کیا: ’ایک دھماکے کی آواز سنائی دی، پھر ایک دھیمی آواز آئی۔ بتیاں جھلملانے لگیں، دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے اور پھر آسمان کا رنگ فیروزی پڑ گیا۔‘


رات کے وقت پیش آنے والے اس حیران کن واقعے نے شہر بھر کے لوگوں کو شش و پنج میں ڈال دیا، اور کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید کوئی خلائی مخلوق آخرکار زمین پر اتر آئی ہے۔


کچھ صارفین کا خیال تھا کہ اس پراسرار روشنی کے پیچھے کوئی آسیبی قوّت بھی ہوسکتی ہے۔


لوگوں نے اسے ایک مذہبی رنگ بھی دیا اور خیال ظاہر کیا کہ یہ حضرت عیسیٰ کی آمد کا عندیہ بھی ہوسکتا ہے۔


البتہ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے جلد ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کر دیا: دراصل یہ روشنی ایسٹوریا کے علاقے میں واقع کان ایڈیسن بجلی گھر میں جنریٹر کے دھماکے کے بعد خارج ہوئی۔


بجلی گھر کی انتظامیہ نے بھی صورتِ حال پر مزید روشنی ڈالی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *