طالبان سے مذاکرات: وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

201211194562_samaa_tvوزیراعظم محمد نواز شریف نے کل بروز بدھ گیارہ ستمبر کو پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ساتھ ملاقات کی جس میں طالبان کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے حکومتی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے ایک اجلاس اور مسلح افواج کے سہ فریقی کو آرڈینیشن فورم میں بھی طالبان سے مذکرات کی حکمتِ عملی پر بات کی گئی۔

ذرائع کا کہا ہے کہ وزیراعظم  نے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات میں انہیں طالبان سے مذاکرات کے لیے حکومت کی تشکیل کردہ منصوبے سے آگاہ کیا۔

اس سے قبل وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا تھا کہ مذاکرات کے لیے حکومتی فریم ورک مکمل ہوچکا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم اور جنرل کیانی نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا اور اس پر متحدہ قومی موومنٹ کی جانب کی جانے والی تنقید بھی ملاقات میں زیرِ بحث آئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *