وزیراعظم نے اسلام آباد اور کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا

green-line-trainوزیراعظم نواز شریف نے کراچی سے اسلام آباد چلنے والی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کردیا۔

مکمل ائرکنڈیشنڈ گرین لائن ٹرین وائی فائی سمیت جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے اور اس میں کھانا پینا بالکل مفت ملے گا۔اسلام آباد ، کراچی ریلوے ٹریک پر اب چلے گی پاکستان کی جدید ترین گرین لائن ٹرین ۔ وزارت ریلوے کا دعوی ٰہے کہ اس کا ہر مسافر ہو گا خاص ، کیوں کہ یہ ٹرین ہے مکمل ایئر کنڈیشنڈ ۔ ٹرین میں ملے گا بغیر کسی اضافی ادائیگی کے ناشتہ، لنچ، ڈنر ، منرل واٹر اور چائے بھی ۔ ٹرین میں اسٹینڈرڈ بیڈنگ کی سہولت بھی ہو گی اور دوران سفر استعمال کی اشیاء کا ایک پیک بھی دیا جائے گا ۔ اور مزے کی چیز ، گرین لائن ٹرین میں چلے گا وائی فائی بھی ۔ گرین لائن ٹرین روزانہ سہ پیر سوا تین بجے اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے روانہ ہو گی۔ لاہور پہنچے گی رات ساڑھے 8 بجے اور یہاں سے روانہ ہو گی 9 بجے ، پھر خانیوال، بہاولپور،روہڑی، حیدر آباد سے ہوتی ہوئی اگلےدن سہ پہر اڑھائی بجے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔گرین لائن ٹرین کا راول پنڈی ، اسلام آباد سے کراچی تک کرایہ ہو گا ساڑھے 5 ہزار روپے اور 3 سال سے 10 سال تک کے بچوں کے لیے 4 ہزار 130 روپے۔ لاہور سے کراچی تک کرایہ ہو گا 5 ہزار روپے جب کہ 3 سال سے 10 سال تک کے بچوں کے لیے 3 ہزار 750 روپے ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *