بھارتی ایئر چیف پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت دینے میں ناکام

نئی دلی: بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا لڑکھڑاتی زبان کے ساتھ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت دینے میں ناکام رہے۔ 

بھارتی ایئر چیف مارشل بی ایس دھانوا ایک ہفتے بعد اپنی میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوسکے، تاہم وہ ایک ہفتے میں بھی کسی قسم کے شواہد اکھٹا کرنے میں ناکام رہے اور صحافیوں کے سوال پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔

نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی ائیر چیف پاکستان میں فضائی حملے میں ہلاکتوں کے ثبوت اور مصدقہ تفصیلات بتانے میں ناکام رہے اور ’ہم ہدف کو نشانہ بناتے ہیں، ہلاکتوں کی درست تعداد بتانا ہمارا کام نہیں‘ کے جملے میں اپنی سبکی چھپانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

دوسری جانب بھارتی ایئرچیف اور 6 روز قبل سیکریٹری خارجہ وجے گھوکلے کے بیان میں تضاد بھی سامنے آگیا، ایئر چیف جن اعداد وشمار کو پیش کرنے سے گریزاں نظر آئے سیکریٹری خارجہ وہ بھڑکیں پہلے ہی مار چکے ہیں اور میڈیا کو امید تھی کہ ایئر چیف اپنے وزیر خارجہ کی بھڑک کو ٹھوس اعداد وشمار سے سہارا دیں گے۔

پاکستان کی جانب سے رہا کیے گئے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بھارتی ایئر چیف نے اپنے ونگ کمانڈر پر زیر لب عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کے دوبارہ لڑاکا طیارہ اُڑانے کا انحصار اس کی فٹنس پر ہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *