سانحہ صفورا فالو اپ: چودھری نثار کراچی پہنچ گئے

nisarوفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے۔
چودھری نثار خصوصی طیارے پر کراچی ائیر پورٹ پہنچے جہاں سے رینجرز ہیڈ کوارٹر روانہ ہوگئے ۔ ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے انہیں سانحہ صفورا چورنگی پر بریفنگ دی جا رہی ہے ۔ اپنے دورے کے دوران چودھری نثار ، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد سے بھی ملاقات کریں گے ۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر داخلہ اسماعیلی برادری کے سربراہ سلطان الانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *