جمالیات

بریڈپٹ اور جینفرانسٹن نےدوبارہ شادی کرلی؟

Share

1989میں ڈرائونی فلموں سےبڑی سکرین پراپنےکیرئیرکاآغاز کرنے والے عالمی شہرت یافتہ اداکار ولیم بریڈلےپِٹ اور ان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ جینفرانسٹن غالباًدوبارہ ایک دوسرے کےقریب آرہے ہیں اور ’خفیہ ڈیٹس‘ کےاپنے رشتے کو تقریباً 15سال بعددوبارہ زندہ کررہے ہیں جب جنوری 2005میں انھوں نے علحیدگی اختیار کرلی تھی۔

اگرچہ چند میڈیا ہائوسز نےاس طرح کی کسی پیشرفت کی تردیدکی ہے۔بریڈ اور جینیفر کے درمیان تعلق ہالی ووڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ زیرِ بحث رہا۔

دونوں ہی اسٹار اپنےاپنےطور پرمشہورہیں اور سلیبریٹیز کی شادیوں میں سے سب سے زیادہ شہرت حاصل کی،حتیٰ کہ بریڈ پٹ نےآسٹن کےہٹ ٹیلی ویژن شو”فرینڈز”میں مہمان کی حیثیت سےشرکت کی۔

اگرچہ دونوں اداکاروں نےقسم کھائی کہ کوئی بے وفائی نہیں تھی، ان کارومانس اس وقت جلد ہی خاتم ہوگیا جب آسٹن نے 2005میں طلاق کیلئے درخواست دی۔ لیکن اس کے بعد انجلینا جولی آئیں، جن سے بریڈ نے آسٹن سے علحیدگی کےبعد شادی کی۔

’’جنگ گروپ اورجیوٹیلی ویژن نیٹ ورک’’ کی جانب سے کی گئی تحقیق سے انکشاف ہوتاہےکہ غالباً بریڈگزشتہ سال فروری میں ہی جینیفرکیلئےواپس آگئےتھے۔ بہت سے پُرستاراس پرحیران ہوئےجب پِٹ نے11فروری 2019آسٹن کی سالگرہ میں ایک مہنگے اور غیرمعمولی تحفےکےساتھ شرکت کی تھی۔

جینیفر اس وقت 50سال کی ہوئی تھیں۔ لاس اینجلس کےٹاورہوٹل میں یہ فنکاروں سے بھری پُروقار تقریب تھی۔

جب جوڑے میں پہلی بار طلاق ہوئی تھی تو آسٹن نے تسلیم کیاکہ وہ اپنا بیورلے ہِل والے گھر کو یاد کرتی ہیں، جواس وقت برائے فروخت تھا۔ لہذابراڈپٹ نے7کروڑ90لاکھ ڈالر کی بڑی رقم سے گھر کو دوبارہ خریدلیا اوراسےآسٹن کوسالگرہ کے تحفے کےطورپر پیش کیا۔

ایک امریکی ویب سائٹ ’’ای نیوز‘‘ نے11فروری2019کو رپورٹ کیا: ایک حیران کن اقدام میں بریڈ پٹ کو ان کی سابقہ بیوی جینیفر آسٹن نےلاس اینجلس میں اپنی 50سالگرہ کی تقریب میں روکا۔

اداکار کی نیوزبوائےکی کیپ پہنے فوٹو گراف بنائےگئے جب وہ سن سیٹ ٹاور میں ہفتے کی شام کی داخل ہوئےتاکہ وہ اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ مل سکیں۔

اور جب ای نیوز نے اس سے پہلے رپورٹ کیاکہ اینیسٹن اور پٹ میں دوستانہ تعلقات قائم ہیں، اس کےبعد ان کی طلاق ہونے کےبعد ہم نےانھیں پہلی باراکٹھےدیکھا۔

درحقیقت 2015میں اداکارہ کے دوست اداکاران کے تعلقات کے بارے میں بات کرنے لگےکہ ہم روزنانہ بات نہیں کرتے۔ لیکن ہم ایک دوسرے کیلئے حیران کن چیزوں کی تمنا کرتے ہیں۔ کسی نے کچھ غلط نہیں کیا۔

آپ جانتے ہیں کہ میرا کیا مطلب ہے؟ یہ بالکل ایسا ہی تھا کہ جیسا بعض اوقات ہوتاہے۔‘‘ میڈیا میں ہونے والے حالیہ بات چیت: برطانیہ کا سب سے زیادہ شائع ہونےوالااخبار ’’میٹرو‘‘ نے رپورٹ کیاـ

’’یہ سب پردےکےپیچھے ہوا جب 50سالہ جینیفر نے ایک مارننگ شو میں اپنے کردارپر بہترین کارکردگی کا ایوارڈ وصول کیا۔ 56سالہ بریڈبھی کلف بوتھ اِن ونس اپون اےٹائم این ہالی وُڈمیں بہتردین ساتھی اداکارکاایوارڈحاصل کرنے کےبعدایوارڈ حاصل کرنےوالوں کےکمرےمیں گھل مل رہےتھے۔

پھر وہ ایک دوسرے کے ساتھ ملے اور ہم سب کو فوٹو بنانے کاموقع مل گیا۔ ہم اس سب کا اس وقت سے انتطارکررہے تھے جب 15سال قبل ان میں علیحدگی ہوئی تھی۔ جوڑا ایک دوسرے کو دیکھ کر پُرجوش تھا اور جب جینفرچلنے لگیں تو اس سےپہلے دونوں میں گفتگو ہوئی، لیکن دونوں کے ہاتھ ملانے سے پہلے ہی بریڈانھیں جاتے ہوئے دیکھتے رہے۔‘‘

تاہم ایک اور برطانوی اخبار’’ڈیلی میل آن لائن‘‘ لکھتاہے:’’ایک اندرونی ذرائع نےان دعووں کی تردیدکی ہےکہ بریڈپٹ اورجینفرانیسٹن خفیہ ڈیٹس کےبعددوبارہ پیارکرنےلگےہیں۔

پُرستاروں کےتجسس کےبعداداکارہ کےقریبی ذرائع نےمبینہ طورپردعویٰ کیاکہ جنیفر نےاس شکوک وشبہات کےبعدانھیں معاف کردیاتھاکہ انھوں نےانجیلناجولی کےباعث ان سےبےوفائی کی۔

انھوں نےرومانس دوبارہ شروع کردیا ہے اور میں نے کئی سالوں بعد انھیں خوش دیکھاہے۔ تاہم ایک ذریعےنےدونوں اداکاروں کے درمیان دوبارہ کسی ملاپ کی امید ختم کردی۔

بریڈ نے نرمی سے جینیفر کی کلائی پکڑی اور انھوں نے پیارسے ان کےسینےکوچھوا۔ انھیں مسکرانے ہوئے دیکھاگیا کیونکہ سٹیج کےپیچھے ملنےکےبعد انھوں نے اپنا ایوارڈ وصول کیاتھا۔

’’ بریڈپٹ اورجنیفرکی شادی:’’بریڈپٹ نے1998میں شادی کی۔

مارچ2005میں آسٹن نےاختلافات کاکہتے ہوئےطلاق کے لیے درخواست دائر کی اور 2اکتوبر2005میں طلاق ہوگئی۔

اگرچہ انیسٹن نے کئی سال اکیلے ہی گزاردیئےلیکن انھوں نے 2015میں جسٹن تھیروکس سے شادی کرلی لیکن ان کا تعلق 2017میں ختم ہوگیا۔