آکسفورڈ یونیورسٹی سے راحت فتح علی خان کیلئے بڑا اعزاز

لندن: پاکستانی گلوکارراحت فتح علی خان کوآکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان کو موسیقی کے شعبے میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ اعزازی ڈگری دینے کی تقریب 26 جون کو منعقد ہوگی۔

راحت فتح علی خان کے ساتھ سات مزید لوگوں کو مختلف شعبوں میں گراں قدرخدمات انجام دینے کے لیے اعزازی ڈگری سے نوازا جائے گا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق راحت فتح علی خان  نے ایسے خاندان میں آنکھ کھولی جو جنوبی ایشیائی

موسیقی کی پہچان بن گیا ہے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم سات سال کی عمرسے لینی شروع کی اوراب تک 50 سے زائد البم ریلیز کرچکے ہیں۔

راحت فتح علی خان نے دنیا بھرمیں بے شمارکنسرٹ میں پرفارم کیا ہے اس کے علاوہ وہ اب تک 50 سیریلزکے ٹائٹل سانگ اوربالی ووڈ، ہالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گلوکاری کرچکے ہیں۔ ان کی موسیقی کے شعبے میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیاہے۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *