چیرمین نیب کی تقرری میں تاخیر پرسپریم کورٹ برہم

supream courtسپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وفاق چیرمین نیب کا تقررجلد کرے یا پھر نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہوجائے

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے چیئرمین نیب  تقررکیس کی  سماعت کی، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرتے ہوئے مختصر حکم میں  کہا چیرمین نیب کا عہدہ خالی ہے اور کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز کا کوئی والی وارث نہیں،چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین نیب کی تقرری نہیں کرنی تو آپ کی مرضی۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ اس مسئلے پر حکومت اوراپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور5ستمبر کو وزیراعظم نے قائد حزب اختلاف سے ملاقات بھی کی تھی، ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر نے چیرمین نیب کے عہدے کے لئے مزید نام کے لئے کچھ وقت طلب کیا  تھا تاہم وہ بیرون ملک چلے گئے،اٹارنی جنرل کا کہنا تھا حکومت چاہتی ہے کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے کیا جائے تاکہ چیرمین نیب کی تقرری پر کوئی انگلی نہ اٹھاسکے ،عدالت نےریمارکس دیئے کہ قائد حزب اختلاف اگر  باہر ہیں تو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ان سے رائے لے لی جائے ،آج وہ باہر ہیں تو کل وزیر اعظم چلے جائیں گے ،اٹارنی جنرل  نےکہا کہ وفاقی سروسز ٹریبونل سے متعلق بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *