وہ پاکستانی اداکارائیں جو میک اپ کی محتاج نہیں

کراچی: خواتین اور میک اپ کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم جب بات ہو شوبز کی تو یہاں میک اپ لازمی چیز ہے، اداکارائیں اورماڈلز میک اپ کے بغیر کیمرے کا سامنا نہیں کرتیں کیونکہ میک اپ سے نہ صرف ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے بلکہ میک اپ  آرٹسٹ اپنی مہارت سے قبول صورت چہروں کو بھی خوبصورت بنادیتے ہیں۔

تاہم کچھ چہروں کو خوبصورتی کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی وہ بغیر میک اپ کے بھی بے حد حسین نظر آتے ہیں۔ پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور صباقمر سمیت بہت سی اداکارائیں ہیں جو میک اپ کی محتاج نہیں۔

ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کے دیوانے پاکستانی تو ہیں ہی تاہم بھارتی بھی ان کے حسن کے قصیدے پڑھتے نظر آتے ہیں۔ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ وہ بغیر میک اپ کے بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

صبا قمر

نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کو قدرت نے بے تحاشہ حسن سے نوازا ہے انہیں بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔

ماورا حسین

اداکارہ ماورا حسین کے چہرے پر موجود معصومیت پر ہزاروں لوگ فدا ہیں۔ ماورا حسین کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں۔

عینی جعفری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عینی جعفری کو بھی اپنی خوبصورتی میں اضافے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔

زیبا بختیار

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ زیبا بختیار کی خوبصورتی بھی میک اپ کی محتاج نہیں وہ آج بھی بغیر میک اپ بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ماہ نور بلوچ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سدا بہار اداکارہ ماہ نور بلوچ کی عمر 40 سال سے زائد ہوچکی ہے لیکن آج بھی وہ 25 سے زیادہ کی نظر نہیں آتیں۔ ماہ نور بلوچ کو قدرت نے بے تحاشہ خوبصورتی سے نوازا ہے وہ بغیر میک اپ بھی بے حد حسین نظر آتی ہیں۔

ارمینا خان

’’بن روئے‘‘اور ’’جاناں‘‘جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ ارمینا خان بہت کم بغیر میک اپ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاہم شاید انہیں معلوم نہیں کہ وہ بغیر میک اپ بھی بہت خوبصورت نظر آتی ہیں۔

ایان علی

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کا شمار بھی پاکستان کی خوبصورت ماڈلز میں ہوتا ہے جنہیں خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ کی ضرورت نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *