ڈرون حملے بندنہ ہوئے تونیٹو سپلائی بندکردیں گے : عمران خان

imranتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی میں ڈسپلن کی کمی ہے ،ڈرون حملے بندنہ ہوئے تونیٹوسپلائی بندکردیں گے ،خیبرپختونخوا میں جماعتی بنیادوں پربلدیاتی الیکشن کروائیں گے ،سزائے موت کاقانون لاگوہوناچاہئے ،خیبرپختونخوا میں پالیسیوں پرعملدرآمدہوتے ہی عوام تبدیلی محسوس کریں گے ۔ جمعرات کونجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آل پارٹیزکانفرنس میں حکومت اورعسکری قیادت طالبان کے ساتھ مذاکرات پرمتحدہے ،تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے طالبان سے مذاکرات کواولین ترجیح دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ پاکستان کی نہیں ہے ،امریکہ کی ہے دہشتگردی نے پاکستان کواربوں کانقصان پہنچایا،پاکستانی عوام اورسکیورٹی اداروں نے بے شمارقربانیاں دی ہیں امیدہے کہ اے پی سی کی قراردادپرعملدرآمدکے ساتھ ہی حکومت طالبان مذاکرات کامیاب ہوں گے ۔انہو ں نے کہاکہ آئی ایم ایف پرقرضوں کاانحصارنہیں کرناچاہئے ،ٹیکس دینے والوں کوقانون کے تحت ٹیکس نیٹ میں لایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کاکیس انگلینڈپولیس کے پاس ہے وہاں قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نئی پالیسیاں لارہے ہیں ،وفاقی حکومت فاٹاکے حالات کنٹرول کرے تووہ کے پی کے میں دہشتگردی ختم ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کوئی بھی کرپشن کاکیس نہیں ہے ،نیااحتساب سیل قائم کیاجارہاہے ،جس کے تحت وزیراعلیٰ ،وزراء اوربیوروکریٹس کااحتساب کیاجائیگا،پولیس کووسائل دیکربہتربنایاجارہاہے ،کے پی کے پولیس کومیٹرو پولیٹن پولیس کی طرزپرجدیدکیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ڈسپلن رومزکیلئے مسودہ تیارکررہی ہے ،جس پرعملدرآمدکیاجائیگا۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں ایک نئے شہر کی تعمیر اور سرنگ کے ذریعے اسلام آباد سے اس کے ملاپ کے منصوبے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ماحولیات کیلئے تباہ کن ہوگا جس کے اسلام آباد اور مارگلہ کی پہاڑیوں کے قدرتی نظام اور خوبصورتی پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے ۔ دریں اثناء عمران خان کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کارروائی پر زور دیتے ہوئے امن کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ ترجمان نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کراچی میں حالات کو معمول پر لانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔ دریں اثناء عمران خان نے کل جماعتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں دہشت گردی کو ایک بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *