ہالی ووڈ ایکشن فلم "شاہزیم" کا ریلیزہوتے ہی باکس آفس پرراج

ہالی ووڈ ایکشن فلم “شاہزیم” نے ریلیزہوتے ہی 158 ملین  ڈالرزکا بزنس کرکے باکس آفس پراپنا راج قائم کرلیا۔

ڈی سی کامکس کی ایڈ ونچرفلم” شاہزیم” نے ریلیزہوتے ہی 158 ملین ڈالرزکا بزنس دے کرباکس آفس پرنمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ کامیڈی فلم نے امریکی باکس آفس پر56 ملین ڈالرزسے زائد کمائے جبکہ عالمی باکس آفس پرریلیزکے پہلے تین دنوں میں 158 ملین ڈالرزسے زائد کا کامیاب ترین بزنس کیا۔

فلم کی کہانی” بلی بیٹسن” نامی 14 سالہ یتیم لڑکے کے گرد گھومتی ہے، جس کی اتفاقاً ایک بوڑھے سپرہیرو” شاہزیم ” سے ملاقات ہوتی ہے۔ بوڑھا سپرہیرو اپنی پاورنوجوان کے سپرد کردیتا ہے، جس سے صرف لفظ ” شاہزیم” چِلانے پر”بلی بیٹسن” ایک طاقت ور سپر ہیرو کا روپ دھارلیتا ہے۔  فلم میں مرکزی کردار امریکی اداکار “زیکری لیوائے” نے ادا کیا۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *