آہ جی ، جیمز بانڈ اور مودی

"کوئی مانے یا نہ مانے ، میں آپ کو سب سے بڑا صحافی سمجھتا ہوں ۔"​
"اورمیری نظر میں آپ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے جیمز بانڈ ہیں ۔۔۔۔ دیکھیے نا یہ کوئی معمولی بات ہے کہ مودی جیسے موذی وزیراعظم کے منہ سے ایسی پتے کی بات معلوم کر​ لینا کہ اس نے اپنے ٹاپ کے فوجی کمانڈروں کے ساتھ بیٹھ کر کیا کیا منصوبے بنائے ۔۔۔۔واہ آہ جی واہ ،
مجھے تو ٹارگٹ کا بھی پتا ہے کہ اس دفعہ وہ کہاں جھک ماریں گے! میں تو اس وجہ سے خاموش ہوں اگر یہ بھی بتا دیا تو انھوں نے ٹارگٹ بدل لینا ہے۔ اب اسے یہ پتا ہی ہوگا کہ میں نے یہ نہیں بتایا تو دشمن ضرور غافل ہو گا ۔اس چکر میں جیسے ہی وہ اس جگہ اپنی غلیظ تھوتھنی گھسیڑے گا ، اس کی ناپاک بوتھی پر ایک لگائیں گے۔۔ کیا سمجھے!​
واہ واہ، کیا چودہ طبق روشن کر دینےوالی عقل پائی ہے ۔۔۔۔پر آہ جی!​ مجھے یہ تو بتادو کہ ادھر اتنی ڈونگی جگہ بندہ کون سا ہے آپ نے اپنا بٹھایا ہے ؟​
یار بدمزہ کر دیا ہے یہ سوال پوچھ کر ، تمھیں نہیں پتا کی اپنے میاں صاحب مودی کے یار ہیں ، انھوں نے اپنے یار کو بتانا ہی بتانا تھا اور ہمارے چیتے تو ان کے فون ہی نہیں ساہ او، میرا مطلب ہے سانس بھی ریکارڈ کر رہے تھے ۔۔۔۔۔
اور دونوں نے ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارا۔
پر آہ جی ، اس خبر سے تو ہماری سٹاک ایکسچینج مارکیٹ کا اور کباڑا ہو گیا ہے ، وہ بیچاری تو پہلے ہی ہانپ رہی تھی۔
اوہو، رہا نہ صحافی کا صحافی ، تم کیا جانو سیاسی داؤ پیچ ۔۔۔۔ اب تمہیں کون سمجھائے کہ​ معیشت کی کمزوری کی ذمہ داری​ تو سیاسی حکومت ہی پر پڑتی ہے ، اس صورت میں اگر کپتان کی نالائقی ثابت ہوئی تو اگلی باری تو نایب کپتان ہی کی ہوتی ہے نا!​
لیکن آہ جی ، آپ نے " ابا جی " سے پوچھ کر یہ پریس پٹاخا چلایا ہے نا​ ! کیونکہ اگر داؤ الٹا پڑ گیا تو لوگ تو شور مچا دیں گے کہ آپ کو​ تو معلوم بھی تھا مگر پھر بھی پیٹھ لگوا بیٹھے ۔​
اوئے فکر ناٹ ، یہ ان کا فیلڈ ہے ، جنھوں نے پہلی اننگز میں مارا ہے وہ دوسری اننگز میں بھی اچھا کھیلیں گے ۔ اور مودی کے منہ میں خاک، اگر کچھ الٹا سیدھا ہوتا ہے تو یہ ساری امریکی سازش ہو گی ۔۔۔۔ یہ چول انھوں نے ہی تو ماری ہے کہ ہمارے F16 پورے ہیں ۔ اسی نے اس موذی کی دم پر پاؤں رکھا ہے ، ورنہ وہ تو اپنے میڈیا کو جھنجھنا دے ہی بیٹھا تھا۔ ہم کہیں گے یہ ساری آگ ہی اس نے لگوائی ہے ۔ اس نے جان بوجھ کر یہ رپورٹ اوپن کی ۔ اور انھوں نے ہی ان کو پیغام بھیجا کہ ہم اسامہ کو وہاں​ جاکرہٹ کر سکتے ہیں، درجنوں ڈرون چلا سکتے ہیں تو آپ کو کس نے پوچھنا ہے ۔ اس لیے یہ ساری ہلا شیری انھی کی طرف سے تھی۔
واہ آہ جی ، آپ جیسا جینیئس کوئی نہیں ۔ بس ایک الجھن رہ گئی ہے۔ وہ جو آپ نے ان مردودوں کے اتنے قیدیوں کو ٹھیک اس پریس کانفرنس کے بعد چھوڑا ہے ، یہ کس شرلاک ہولمز کا مشورہ ہے ؟ یہ تو اپنی کمزوری نہیں دکھائی ہم نے ؟​
اور یار اتنے ظالم بھی نہیں ہیں ہم ، اخلاق بھی کوئی چیز ہوتی ہے ، تمہارا خیال ہے کہ ہم وہ نیوزی لینڈ والی وزیراعظم سے بھی گئے گزرے ثابت ہوں !​
واہ ، آہ جی واہ! کیا دانش پائی ہے !​

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *