ذوالفقارمرزا کی رہائشگاہ پرپولیس کا چھاپہ،2 ملازم گرفتار

zulfiqar mirzaپولیس نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی گرفتاری کے لیے ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم ان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ اہلکار ان کے 2 ملازمین کو گرفتار کر کے اپنے ہمراہ لے گئی۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع ڈاکٹرذولفقارمرزا کی رہائش گاہ پرپولیس نے گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جب کہ پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ڈرائیور نیک محمد اور گارڈ سکندر کو حراست میں لیتے ہوئے تھانے منتقل کردیا۔
کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اوربکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا جب کہ ممکنہ مزاحمت کے پیش نظرعلاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تاہم پولیس نے حراست میں لئے گئے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کے قبضے سے اسلحہ تحویل میں لے لیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *