شجاعت اور پیر پگاڑا پرویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا چیئرمین بنانے پر متفق

musharafآل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین اور سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف متحدہ مسلم لیگ کے چیئرمین ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا اور ان کے ساتھیوں نے جنرل (ر )پر ویز مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کا چیئرمین بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے چوہدری برادران نے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ چوہدری شجاعت کے ساتھی سندھ اور پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات سے رابطے کر رہے ہیں اور ان کو متحدہ مسلم لیگ میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ جنرل (ر) پر ویز مشرف گزشتہ ایک برس سے متحدہ مسلم لیگ کے قیام کے لئے کوشاں ہیں ،وہ 19 اپریل 2014 ئکو کراچی آئے تھے ، جس کے بعد سے ہی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن ) کے ناراض رہنماسید غوث علی شاہ بھی چند ماہ قبل پر ویز مشرف سے ملاقات کر چکے ہیں ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *