مہوش حیات ہالی ووڈ اداکار سے شادی کی خواہش مند

مہوش حیات ہالی ووڈ اداکار سے شادی کی خواہش مند

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کےنامور اداکار کینو ریوس کی محبت میں گرفتار ہیں اور اُن سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے ایک شو میں انٹرویو کے دوران اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کی پہلی محبت ہالی ووڈ فلم ’دی میٹرکس‘ کے مرکزی کردار کینو ریوس ہیں اور وہ ان سے شادی کی خواہش مند بھی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مہوش حیات نے ایک شو میں کہا تھا کہ اُن کی شادی اُن کے کام سے ہوچکی ہےتاہم اب جو بھی اُن کا شوہر ہوگا اسے ان کے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

مہوش حیات رواں برس ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم ’چھلاوہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ اظفر رحمان، اسد صدیقی، زارا نور عباس سمیت دیگر اداکار اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *