سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن

کراچی(      )تیرہویں مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ فائنل فور مرحلے میں داخل ہوگئی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے آخری گروپ لیگ میچوں کے بعد پاکستان آرمی، پاکستان ریلویز، پاکستان واپڈا اور پنجاب کی ٹیموں نے سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کی۔ گروپ اے میں آرمی نے سندھ کو ہرا کر 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی گروپ میں پنجاب کی ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پولیس کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔اسی طرح گروپ بی میں آخری لیگ میچ میں واپڈا نے دلچسپ اور عضلات شکن رسہ کشی کے مظاہرے کے بعد ریلویز 2-1 پل سے ہرا کر اپنے گروپ میں 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی جبکہ ریلویز 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور خیبر پختونخواہ کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کی نگرانی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں شروع ہوئی مذکورہ چیمپیئن شپ کے تیسرے رائونڈ میچز کا افتتاح کے موقع پر پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری جمیل احمد رانا مہمان خصوصی تھے جنہیں سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال بیگ،ڈپٹی آرگنائزنگ سیکریٹری عظمت پاشا، کراچی ٹگ وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان نے خوش آمدید کہا اور اجرک پہنائی۔ ٹیموں کے تعارف کے بعد خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمیل رانا نے چیمپیئن شپ کے انتظامات کو شاندار قرار دیتے ہوئے سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی کی کاوشوں کو سراہا۔میڈیا کوآرڈینیٹر پرویز احمد شیخ کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر میں ہورہی مذکورہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں کے علاوہ آرمی، پولیس، ریلویز اور واپڈا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سرپرست گلفراز خان،  معروف اسپورٹس اینکر پرسن نسیم راجپوت،  حیدرآباد اولمپک کے چیئرمین حمید شاہ، حیدرآباد ڈویژن ٹگ آف وار کی سیکریٹری عائشہ ارم، آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران حمیرا صدیقی، محمد ندیم،انتصارحیدر، محمداختر، امبر نذیر، خالدہ افتخار، ظہیرالدین کے علاوہ تمام آفیشلز،ٹیکنیکل آفیشلز اور ٹیموں کے منیجر اور کوچز موجودتھے۔ میچز کو ٹیکنیکل آفیشلز محمد اکرم، محمد علی، خوشحال خان،پرویز احمد شیخ، نصرت حسین،محمد کلیم خان اور شمروز خان نے سپروائز کررہے ہیں جبکہ پاکستان وومین ٹیم کی کھلاڑیوں نے آرگنائزنگ کمیٹی و ٹیکنیکل کمیٹی کی بھرپور معاونت کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *