لیڈی گاگا یہ کیا بن کر آ گئی ہیں؟

نیو یارک کے میٹروپالیٹن میوزیم آف آرٹ کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے میٹ گالا کا شمار دنیائے فیشن کے سب سے بڑے شوز میں ہوتا ہے۔

میٹ گالا کے مہمانوں کی فہرست پر صرف گنے چنے نام ہی ہوتے ہیں اور اس کا ٹکٹ اتنا مہنگا کہ بس!

اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ ہر سال اس کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے، جس کے حساب سے بڑے بڑے فنکار نت نئے اور عجیب و غریب لباس زیب تن کر کے آتے ہیں۔

چونکہ اس سال کی تھیم ’کیمپ: نوٹس آن فیشن‘ (Camp: Notes on Fashion) خود ہی ایک تصوراتی خیال پر مبنی تھی، تو ظاہر ہے اس دفعہ کے ملبوسات بھی اتنے ہی حیران کن ہوں گے۔

رواں سال لگتا ہے کہ مشہور گلوکارہ اور حال ہی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والی لیڈی گاگا نے اپنے بھانت بھانت کے لباسوں کے ساتھ میدان مار لیا ہے۔

Lady Gaga

اپنی آمد پر میزبان لیڈی گاگا نے یہ گلابی ڈریس پہنا ہوا تھا۔۔۔

Lady Gaga at Met Gala second outfit

لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اس کالے ڈریس میں نمودار ہوئیں

Lady Gaga

جس کے بعد انھیں اس باڈی سوٹ نما گاؤن میں بھی دیکھا گیا

Lady Gaga

لیکن آخر میں انھوں نے یہ سب اتار دیا!

Serena Williams

ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنے لباس کی نائیکی کے جاگرز کے ساتھ میچنگ کی

Janelle Monae

جینیل مونے نے ایک ہیٹ پر اکتفا نہ کیا اور وہ سر پر چار مختلف ٹوپیاں رکھے نظر آئیں

Presentational white space

Lupita Nyong'o smiles

کینیا سے تعلق رکنے والی اداکارہ لوپیٹا نیانگو کی مسکراہٹ اور ان کے رنگین لباس نے کئی لوگوں کے دل جیت لیے

Michael Urie

اداکار مائیکل اوری نے ’ایک میں دو‘ کا عملی ثبوت دیا

Presentational white space

Ezra Miller holds up a mask

اداکارہ ایزرا ملر کا میک اپ اتنا عجیب تھا کہ وہ کسی کی آنکھ کا تارہ نہیں بن پائیں

Katy Perry

روشنیاں بکھیرنے کے چکر میں گلوکارہ کیٹی پیری ایک قمقمہ پہن آئیں

Corey Gamble, Kris Jenner, Kanye West, Kim Kardashian West, Kendall Jenner, Kylie Jenner and Travis Scott arrives for the 2019 Met Gala

کارڈیشیئن خاندان بھی کسی سے پیچھے نہیں رہا

Priyanka Chopra and Nick Jonas

نو بیاہتے جوڑے پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کے بارے میں مشہور ہے کہ ان کی پہلی ملاقات بھی 2017 کی میٹ گالا پر ہوئی

Presentational white space

British actress Sophie Turner and husband musician Joe Jonas arrive for the 2019 Met Gala at the Metropolitan Museum of Art on May 6, 2019, in New York

نک کے بڑے بھائی جو اور ان کی بیوی، گیم آف تھرونز کی مشہور اداکارہ سوفی ٹرنر بھی گالا میں موجود تھے

Presentational white space

Harry Styles

میزبان ہیری سٹائلز نے بھی خواتین کی شرٹ پہن رکھی تھی

Presentational white space

Billy Porter

گلوکار بِلی پورٹر کو تو پر ہی لگ گئے!

Celine Dion

کینیڈین گلوکارہ سلین ڈیون نے کیا پہنا ہوا تھا؟ کچھ سمجھ نہیں آئی

Presentational white space

Jared Leto holds up a model of his head

اور اداکار جیریڈ لیٹو نے معاملات اپنے ہاتھوں میں لے لیے

Presentational white space

Yara Shahidi

اداکارہ یارہ شاہدی نے پروں کی مدد سے اپنا لباس بنایا تھا

Presentational white space

Anna Wintour

گالا کی مرکزی میزبان اور ووگ میگزین کی مدیر اینا ونٹور کافی مطمئن نظر آئیں

بشکریہ بی بی سی اُردو

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *