پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین 2 کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق اس تجربے کا مقصد فوج کی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کی عملی تیاری کو یقینی بنانا تھا۔

اس بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کر کے شاہین 2 کے کامیاب تجربے کے بارے میں بتایا۔

آئی ایس پی آر کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شاہین 2 میزائل روایتی اور جوہری دونوں اقسام کے ہتھیاروں کو 15سو کلومیٹر سے زائد کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شاہین 2 انتہائی قابلیت کا حامل میزائل ہے جو خطے میں دفاعی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی اسٹریٹجک ضروریات پر پورا اترتا ہے۔

بحیرہ عرب میں کیے گئے اس تجربے کا مشاہدہ ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلان ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجکفورسز کمانڈ، چیئرمین نیسکوم، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے اعلیٰ افسران اور اسٹریٹجک آرگنائزیشن کے سائنسدانوں اور انیجینئرز نے کیا۔

کامیاب تجربے کے انعقاد پر چیئرمین جے اسی ایس سی اور سروسز سربراہان نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی، اس کے ساتھ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس کامیابی پر سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *