ایک دنیا میں واحد پاکستان ہے۔

ایک دنیا میں واحد پاکستان ہے۔ جہاں دعاوں سے علاج ہوتا ہے۔ میچ جیتے جاتے ہیں۔ معجزوں سے معاشی ترقی ہوتی ہے۔ تعویز گنڈوں سے دل کی مرادیں پوری ہوتی ہیں۔ پیری فقیری اولاد دیتی ہے۔ مزہبی ٹوٹکوں سے جنت ملتی ہے۔ جنگیں فرشتے لڑتے ہیں۔ روحانی بابے مردانہ کمزوری دور کرتے ہیں۔ نمازیں نہ پرھنے والوں کو نفرت سے دیکھا جاتا ہے۔ روزہ نہ رکھنے والے کی ھوٹنگ کی جاتی ہے۔ جہاں موبائل فون کی رنگ ٹون میں نعتیں سنائی دیتی ہیں۔ جہاں دشمن کو مارنے کے لیے چلے کاٹے جاتے ہیں۔ اور خود زندہ رہنے کے لیے کالے بکروں کو مارا جاتا ہے۔ جہاں کے ہسپتالوں میں قاریوں کی ریکارڈنگ چلتی ہے۔ جہاں اپنے علاوہ باقی سب کافر ہیں۔ جہاں مخالف فرقے کے بندے کو قتل کرکے جنت ملتی ہے۔ جہاں ماہ رمضان میں ہر چیز مہنگی کر دی جاتی ہے۔ جہاں ختم نبوت کی توہین کے الزام میں سول حکومتیں گرا دی جاتی ہیں ۔ جہاں قرآن کی توہین کے الزام پر زندہ جلا دیتے ہیں۔ املاک تباہ کر دیتے ہیں ۔ جہاں کمسن اقلیتی بچیوں کو شادی کے لیے مسلمان کر دیا جاتا ہے۔ جہاں ہمارے جج فیصلے قانون کی بجائے اپنے روحانی ضمیر کی بنیاد پر کرتے ہیں۔
حیرت یہ ہے۔ اتنے راسخ العقیدہ مسلمان ہونے کے باوجود ہم خدا کی رحمت سے محروم ہیں ۔
ہمارے آنسو ھماری حالت تبدیل کرتے ہیں۔ نہ ہمارے ملک کی۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *