چین نے امریکی جاسوس طیاروں پر اپنی برتری کا اعلان کر دیا

china جمعہ کے روز چین نے باعث کشیدگی، جنوبی چینی سمندرپر پرواز کرتے ہوئے ایک نگرانی کرنے والے امریکی ہوائی جہاز کے ساتھ تصادم ہونے پر اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔ چین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی فوج نے ریڈیو پر دھمکیاں دے کرغیرقانونی طور پر گھس آنے والے امریکی جہازکو پرے دھکیل دیا۔
بیجنگ، جنوبی چینی سمندر کے خطے میں تیز رفتاری سے جزائر کی زمین پر قبضے اور تعمیرات کر رہا ہے۔ وہ وہاں مصنوعی جزیرے تعمیر کر رہا ہے اور رن ویز سمیت دیگر سہولتیں بھی تیار کر رہا ہے۔ خطے میں چین کی بڑھتی ہوئی سٹریٹجک برتری امریکہ کیلئے تشویش کا باعث بن رہی ہے اور جنوبی چینی سمندر کے معاملے پر چین امریکہ تعطل پیدا ہونے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے تاہم دیگر کمزور حریفوں کے ساتھ اپنے روئیے کے برعکس امریکہ چین کی ’’ناپسندیدہ حرکات‘‘ کے باوجود تاحال کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز ی یا جارحیت سے اجتناب کر رہا ہے کیونکہ بہرحال وہ جانتا ہے کہ چین عراق یا افغانستان یا شام نہیں ہے کہ اسے اپنے تابع کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *