رقم صرف مردوں کے لیے نہیں ہوتی

" مایہ سلام "

آپ کو 'سیکس اینڈ دی سٹی ' فلم کا وہ سین تو یاد ہو گا جب کیری اپنی دوست کے لیے اپارٹمنٹ نہیں خرید سکتے تھے  کیونکہ ان کی دوست نے بہت زیادہ جوتے خرید رکھے تھے ۔ اس سے بھی بُری بات یہ کہ انہوں نے جوتے پر خرچ ہونے والی رقم کو بھی غلط حساب لگایا اور 36000 ڈالر کر فرق سامنے آ گیا۔  سیلی کراچیک کو یہ چیز اچھی نہیں لگی ۔ انہیں لگتا ہے کہ یہ ایک  زبان کا ایک اسلوب ہے۔ رقم سے متعلق جو خواتین کے جذبات ہیں ان کا تعلق طاقت اور اختیار سے نہیں بلکہ شرم اور تنہائی سے ہے۔ انہوں نے بتایا۔ رقم بے ڈھنگ طریقےسے خرچ کرنا خواتین کی اہم خاصیت سمجھا جاتا ہے۔ کراچیک  جو کہ سابق وال سٹریٹ  ایگزیکٹو  اور ایلویسٹ کے سی ای او اور بانی  رہے ہیں جو ایک ایسا ادارہ ہے جو خواتین کو اپنے مالی مقاصد  حاصل کرنے میں دد فراہم کرتا ہے ۔ نیو یارک ٹائمز کے نیو رولز سمٹ سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے خواتین کے مالی مستقبل  اور اپنے مشن پر روشنی ڈالی۔ نیو یارک میں یہ تقریب دو دن کی  تقریب تھی جس کا موضوع خواتین کی لیڈرشپ تھا۔ کراچیک کے سٹیج پر جانے سے قبل میں ان کے پاس ملاقات کے لیے پہنچی اور ہم نے خواتین، ان کی آمدن، اور 6 صنفی فرق  کے بارے میں گفتگو کی  اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ خواتین ان حالات میں اپنی صورتحال کو کیسے بہتر کر سکتی ہیں۔

آمدن کا گیپ

مسئلہ: خواتین کو مردوں کے ایک ڈالر مزدوری کے مقابلے میں صرف 80 پیسے ملتے ہیں۔ مزدوری کا فرق  سفید فارم خواتین کے لیے کئی دہائیاں جب کہ سیاہ فا م خواتین کے لیے  ایک صدی اور لاطینی خواتین کے لیے 2 صدی دور ہے۔  (دلچسپ حقائق: خواتین  تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتی ہیں لیکن کوئی انہیں سننے کے لیے تیار نہیں ہوتا)

مسئلے کا حل کیا ہے؟  تنخواہوں میں برابری کے حق کے لیے لڑیں اور جتنا ممکن ہو سکے انویسٹ کریں ۔ آپ یہ کام آج سے ہی شروع کر سکتی ہیں  اور اس کے لیے تنخواہوں کی برابری کے انتظار میں دھائیاں اور صدیاں گزارنے کی ضرورت نہیں ہے ۔  آپ کو معلوم نہیں کہ کہاں سے شروع کریں  ؟ بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی آمدن میں سے کچھ حصہ اپنے  دفتر کے 401 کے اکاونٹ میں ڈپوزٹ کرلیں ۔ اگر یہ سہولت نہ ہو تو روتھ آئی آر اے میں فنڈ نگ کرنے کا طریقہ اختیار کر لیں۔

قرضوں کا گیپ

مسئلہ: بیچلر ڈگری حاصل کرنے والوں میں خواتین کی تعداد 57 فیصد کے قریب ہے لیکن  انہیں لڑکوں کے مقابلے میں صرف 2 تہائی رقم قرض کی صورت میں ملتی ہے۔ انہیں مورٹگیج کے لیے بھی لڑکوں کے مقابلے  میں زیادہ ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں  اگرچہ وہ قرض ادا کرنے میں لڑکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔  پرسنل فائنانس انفو  ایک ایسا ادارہ ہے جو خواتین کو اپنی رقم خرچ کرنے میں احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتا ہے تا کہ خواتین جوتوں اور دوسری لاٹس پر  بے دریغ خرچ کرنے سے باز رہیں ۔

اس بارے میں کیا کیا جائے؟ ہر ممکن کوشش کریں کہ آپ زیادہ سے زیادہ رقم خواتین تک پہنچائیں تا کہ وہ اپنے قرضے ادا کر سکیں  اور ساتھ ہی آپ لاٹ بھی خرید لیں اور اس پر کبھی نہ پچھتائیں۔

بغیر تنخواہ کے مزدوری کی وجہ سے پیدا ہونے والا گیپ

مسئلہ : 2019 میں بھی خواتین ہی  صفائی ستھرائی ، بچوں کی دیکھ بھال اور دوسرے گھریلو کام کرتی ہیں  جن میں  گھر کے افراد کی برتھ ڈے یاد رکھنا اور منانے کا اہتمام شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہیں زندگی میں پانچ سال   کے عرصہ کی مزدوری ایسی بھی کرنا پڑ جاتی ہے جس پر انہیں کوئی تنخواہ نہیں ملتی ۔ بچوں کی نگہداشت کے لیے کیریر میں سے کچھ عرصہ الگ ہو جانے سے خواتین کی مستقبل میں تنخواہیں کم ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔

اس کا حل کیا ہے؟ اگر آپ زیادہ کام کر رہی ہیں تو اپنے پارٹنر کے ساتھ اس معاملے میں بات چیت کریں جیسا کہ ملنڈا گیٹس نے کیا۔ اگر آپ افورڈ کر سکتی ہیں  تو وقت لینے والے کام کے لیے ملازمہ رکھ لیں۔آج کا دور بہترین دور ہے جہاں آوٹ سورس کے ذریعے کام نکلوائے جا سکتے ہیں۔  انہوں نے خواتین کو حکومت کی طرف سے دی گئی چھٹیوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

کنزیومر پرائسنگ گیپ یا پنک ٹیکس

خواتین کم رقم کماتی ہیں اور ان کو جو اشیا فراہم کی جاتی ہیں وہ بھی مہنگی دی جاتی ہیں ۔ یہ کوئی اندازہ نہیں بلکہ ایک تحقیق کے مطابق خواتین  ریزر اور شیمپو جیسی چیزوں پر بھی مردوں کے مقابلے میں  42 فیصد زیادہ رقم خرچ کرتی ہیں۔

اس بارے میں  کیا کیا جائے؟  کرااچیک کے مطابق اس صورت میں ویلٹ کے ساتھ ووٹنگ کی جائے۔ مثال کے طور پر ایسی کمپنییوں سے خریداری کی جائے جو خواتین کیطرف سے چلائ جا رہی ہوں  اور پنک ٹیکس ایکشن کی صورت میں احتجاج اور شور شرابا کیا جائے۔

فنڈنگ کا گیپ

مسئلہ : فیمیل انٹرپرینرز  کو پچھلے سال وینچر کیپیٹلل فنڈنگ کا صرف 2.2 فیصد حصہ ملا ۔ انہیں بزنس کے لیے قرضے بھی بہت کم ملتے ہیں باوجود اس بات کے کہ وہ ادھار کی رقم کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتی ہیں ۔

اس سے کیسے نمٹیں؟  زیادہ خواتین کو وینچر کپیٹل کا حصہ بنائیں  اور خواتین کے بزنس میں انویسٹ کر کے انہیں سپورٹ کریں چاہے آپ ان کے لیے ایک سپورٹر کی حیثیت  سے کردار ادا کریں یا ایک کسٹمر کی حیثیت سے۔  اگر آپ وی سی ورلڈ میں ہیں  تو دوسری خواتین کے ساتھ ڈیل کریں  ارو ایک دوسرے کی مدد کریں۔

انویسٹنگ گیپ

مسئلہ : خواتین اپنی رقم کا 71 فیصد حصہ کیش کی صورت میں رکھتی ہیں جب کہ مرد 60 فیصد حصہ کیش رکھتے ہیں۔ خواتین جب ریٹائر ہوتی ہیں تو انہیں مردوں کی ریٹائرمنٹ کی رقم کے دو تہائی حصہ کے برابر رقم ملتی ہے  جب کہ وہ مردوں کے مقابلے میں 5 سال طویل زندگی گزارتی ہیں۔ ایسا کیوں ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ تمام گیپ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ خواتین کے پاس انویسٹمنٹ کے لیے رقم بہت کم ہوتی ہے۔

اس بارے میں کیا کرنا چاہیے؟ جو بھی کریں ایمانداری کے ساتھ کریں۔ کراچیک نے کہا ۔ مثلا آپ کچھ رقم انویسٹ کر دیں۔ چاہے وہ چھوٹی سی رقم ہی کیوں نہ ہو۔ مالی طور پر تیار رہنا  آپ کی سوچ سے بھی زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ یہ ایسا گیپ ہے جو آپ کچھ ہی دیر میں پُر کر سکتی ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *