مئی کے دوران ایک ہزار 323 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

اسلام آباد: سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) رواں برس مئی کے مہینے میں ایک ہزار 323 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کردیا۔

یہ تعداد گزشتہ برس اسی عرصے کے دوران رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد ایک ہزار 94 سے 21 فیصد زائد ہے۔

چنانچہ نئی کمپنیوں کے اندراج کے بعد ایس ای سی پی میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 523 تک پہنچ گئی۔

رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کی کل تعداد میں 73 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لیمیٹڈ، 24 فیصد ایک رکنی اور جبکہ 3 فیصد غیر مندرج سرکاری کمپنیوں، غیر ملکی کمپنیوں اور محدود شراکت داری کے طور پر رجسٹرڈ کی گئیں۔

ان میں سے تقریباً 55 فیصد کمپنیاں ایک ہی دن میں رجسٹرڈ کی گئیں۔

اس میں سب سے زیادہ کمپنیاں تجارتی سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوئی جن کی تعداد 199 ہے۔

اس کے بعدخدمات کے شعبے میں 162 انفارمیشن ٹیکنالوجی میں 153، تعمیراتی شعبے میں 136، سیاحت میں 74، خوراک و مشرب میں 59، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ میں 56، ریئل اسٹیٹ میں 55، تعلیم میں 41، مارکیٹنگ، اشتہارات اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں 40، 40 اور انجینئرنگ میں 29 کمپنیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔

دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے میں 67 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

جن ممالک کے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ان میں بحرین، چلی، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، لبنان، کویت، عراق، جاپان، اردن، جنوبی کوریا، نائیجیریا، ناروے، فلپائن، سعودی عرب، اسپین، سری لنکا، ترکی، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *