پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے جیت ناگزیر

کرکٹ ورلڈکپ میں آج پاکستان کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا جو سیمی فائنل تک پہنچنے میں قومی ٹیم کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ اسی دوران اسے انگلینڈ کی ایک اور شکست کا انتظار کرنا ہے جبکہ جنوبی افریقہ سے میچ کے بعد قومی ٹیم کو حوصلہ بلند ہے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے جس نے اپنے 6 میں سے 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہوئی ہے جبکہ بھارت کے خلاف اس کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

قومی ٹیم ایونٹ میں صرف انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچز جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا کے خلاف کھیلا جانے والا اس میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

دونوں ٹیمیں ورلڈکپ میں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں 6 مرتبہ پاکستان جبکہ 2 مرتبہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیاب رہی ہے۔

آخری مرتبہ دونوں ٹیموں کا سامنا 2011 کے ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے دوران ہوا تھا جہاں روس ٹیلر کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم کامیاب رہی تھی، اور یہی اس ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں پاکستان کی واحد شکست تھی۔

تاہم یہاں اگر حالیہ کارکردگی کی بات کی جائے تو کیویز کو پاکستان پر واضح برتری حاصل ہے، 2015 کے ورلڈکپ کے بعد سے اب تک دونوں ٹیمیں 10 مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں جن میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 اور قومی ٹیم صرف ایک میچ میں کامیاب ہوسکی جبکہ ایک میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔

کیویز کے خلاف قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اسی ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنے کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 49 رنز سے شکست دے دی تھی۔

میچ میں شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حارث سہیل نے 89 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *