ایمان بچانے کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑ رہی ہوں: دنگل کی ہیروئن کا اعلان

دنگل فلم سے اپنے بالی وڈ کیریرکا آغاز کرنے  والی  اور 'سیکرٹ سپرسٹار' فلم سے شہرت پانے والی مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے  بالی وڈ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ زائرہ وسیم نے یہ ااہم اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہار ا لیا اور بتایا کہ اس کیریر سے ان کی مذہبی زندگی پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے لکھا: میرے آج جب بالی وڈ میں پانچ سال مکمل ہو چکے ہیں تو میں یہ اعتراف کرنا چاہتی ہوں کہ میرے اس شعبہ سے تعلق کی وجہ سے   جو شناخت مجھے ملی ہے میں اس سے خود نہیں ہوں ۔ ایک لمبے عرصہ تک میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ  میں نے کچھ ایسا بننے کے لیے محنت کی جو میری منزل نہیں تھی۔ جب میں نے  ان چیزوں پر غور کیا جس کے لیے میں نے اپنا وقت، محنت اور جذبات   قربان کیے  اور نئے لائف سٹائل میں ڈھلنے کی کوشش کی تو مجھے احساس ہوا کہ میں اس شعبہ میں فٹ بیٹھتی ہوں لیکن یہ اصل میں وہ منزل نہیں جس کی مجھے تلاش ہے۔ اس شعبہ سے مجھے بہت سپورٹ، محبت اور تعریف ملی  لیکن اس کیریر نے مجھے جہالت کی طرف دھکیلا اور میں آہستہ آہستہ ایمان سے دور ہوتی چلی گئی۔

میں اپنی روح کے ساتھ ایک جنگ کی کیفیت میں مبتلا تھی اور اپنے ایمان  کوبچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی تھی لیکن میں بری طرح ناکام ہوئی ، اور سینکڑوں بار کوشش کر کے بھی ناکام رہی۔ میں نے بار بار خود کو بہت مشکل صورتحال سے دو چار کیا  اور ایسے حالات میں داخل کیا جہاں میں  حالات کے سامنے ہتھیار ڈال کر ایمان اور دل کے سکون سے  محروم ہو سکتی تھی۔

18 سالہ  خوبرو اداکارہ نے مزید لکھا کہ ان کا سفر بہت تھکا دینے والا اور ایک لمبے عرصے تک اپنی ذات کی خاطر لڑائی میں گزرا  ار اپنے آپ سے جنگ کے لیے یہ دنیا بہت چھوٹی اور تکلیف بہت بڑی ہے۔ اس لیے میں آج  یہ فیصلہ کر چکی ہوں کہ میں اس شعبہ سے مکمل طور پر الگ ہو جاوں۔

ابھی زائرہ وسیم کو سکرین پر دیکھنے کے تمام مواقع ختم نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم کی ایکٹنگ پہلے سے ہی مکمل کر لی ہے۔ ان کی اس فلم کا نام ہے 'دی سکائی اِز پنک' جو ایک حقیقی  کہانی پر مبنی ہے۔ اس فلم میں زائر ہ پریانکا چوپڑا اور فرحان اختر کی بیٹی  عائشہ چوہدری کا کردار نبھا رہی ہیں  جو پھیپھڑوں کی ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔

 

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *