میڈیا ٹاون/الیکشن نتائج

میڈیا ٹاون کواپرئیٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں فاونڈرز پینل نے ایک بار پھر کلین سوپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، سینئر صحافی رانا طاہر محمود آئندہ تین سال کیلئے صدر جبکہ رانا قیصر سیکرٹری اور عرفان ملک خازن منتخب ہوگئے۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق سینئر صحافی رانا طاہر محمود 499ووٹ حاصل کرکے آئندہ تین سال کی مدت کیلئے سوسائٹی کے صدر منتخب ہوئےجبکہ انکے مد مقابل ویلفیئر پینل اور افضل بٹ گروپ کے اعجاز چیمہ 233 ووٹ حاصل کر سکے، نائب صدر پر فاونڈرز پینل کے ملک طارق حسین نے سب سے زیادہ 532ووٹ لئے انکے مدمقابل فرزانہ شہریار نے 205اور میاں فرخ پرویز 41ووٹ لے سکے ، سیکرٹری کے عہدے پر رانا قیصر 478ووٹ کیساتھ کامیاب قرار پائے جبکہ مدمقابل علی رضا علوی 223اور طارق اقبال چوہدری 75ووٹ حاصل کر سکے ، فنانس سیکرٹری پر عرفان ملک 499ووٹوں کیساتھ کامیاب قرار پائےجبکہ مدمقابل امجد صدیق 221ووٹ لے سکے ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدوں پر حافظ اقبال 516، حافظ منظور508، نورالعین ہاشمی488ووٹوں کیساتھ کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل محمد اسلم خان 206، ظہورحسین شاہ 198، خرم شہزاد204عاطف مجید 52، عاصم افضل 43ووٹ لے سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *