بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے آخر کار شادی کرلی

بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت کئی مرتبہ اپنے انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر شادی کرنے کی خواہش کا اعلان کرچکی ہیں تاہم اب انہوں نے آخر کار شادی کر بھی لی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بزنس مین ریتیش سے رواں سال 28 جولائی کو شادی کی تاہم اس کا اعلان تقریباً ایک ہفتے بعد کیا۔

ویسے تو راکھی ساونت خود سے جڑی ہر خبر فوری سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں تاہم حیرت انگیز طور پر انہوں نے اپنی شادی کی خبر کو خفیہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اس موقع کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی دنیا سے چھپایا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے ایک مداح سے شادی کی ہے جس کا تعلق برطانیہ سے ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے سے بےحد محبت کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on 

اداکار کا کہنا تھا کہ 'مجھے روزانہ ہزاروں مداحوں کے پیغامات ملتے ہیں، لیک ایک دن جب میں کافی اداس تھی تو مجھے ایک مداح نے پیغام بھیجا کہ میں آج اداس کیوں ہوں؟ اس پر میں نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ اسے کیسے پتا لگا کہ میں اداس ہوں جس پر اس نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے مجھے فالو کررہا ہے اور جانتا ہے کہ میں کب خوش اور اداس ہوتی ہوں، اس دن میں نے سوچ لیا تھا کہ ایک دن میں اس سے ہی شادی کروں گی'۔

رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے 36 سالہ ریتیش سے ایک سال تعلق رکھنے کے بعد ان سے ممبئی کے ایک ہوٹل میں شادی کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on 

اپنی شادی کو خفیہ رکھنے کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ 'میں پریشان تھی کیوں کہ میں نے دیکھا ہے کہ اداکاراؤں کو شادی کرنے کے بعد انڈسٹری میں کام نہیں ملتا، پریانکا اور دپیکا جیسی بڑی اداکاراؤں کے لیے آسان ہے کہ شادی کے بعد بھی انہیں کام مل جائے لیکن میں ایک ڈانسر ہوں، میں آئٹم سانگز پر رقص کرتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ یا مجھے تب بھی کام ملے گا جب لوگوں کو پتا چلے گا کہ میری شادی ہوچکی ہے، لیکن اب میں یہ سب نہیں سوچتی کیوں کہ میں نے اس شخص سے شادی کی ہے جس کے ساتھ زندگی گزارنے کا میں خواب دیکھتی تھی، آج میں بہت خوش ہوں'۔

ویسے تو اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان سوشل میڈیا پر نہیں کیا، البتہ کئی دنوں سے وہ ایسی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ضرور شیئر کرتی رہی جس میں وہ شادی شدہ انداز میں نظر آئیں۔

اپنی شادی کی تقریبات کے حوالے سے راکھی ساونت نے بتایا کہ 'ہماری شادی عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت ہوئی، میں نے ہمیشہ یہی خواب دیکھا تھا کہ میری شادی خوبصورت انداز سے ہو، ریتیش نہیں چاہتا کہ وہ ابھی میڈیا کے سامنے آئے، اس نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ جب ہمارے بچے ہوجائیں گے تو وہ ان کی تصاویر خود دنیا سے شیئر کرے گا'۔

View this post on Instagram

bridel shooting

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on 

یاد رہے کہ گزشتہ سال راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر کامیڈین اداکار دیپک کلال سے شادی کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ 'دیپک میرے بھائیوں جیسے ہیں، ہم نے مداحوں کے ساتھ مذاق کرنے کی کوشش کی تھی، جب میں نے اور دیپک نے یہ مذاق کیا تب تک ریتیش نے مجھے شادی کی پیشکش نہیں کی تھی، میرے اس مذاق کے بعد ریتیش بھی کافی سنجیدہ ہوگئے اور مجھے فوری شادی کی پیشکش کردی'۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511) on 

اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ 'میں 33 سال کی ہوچکی ہوں اور امید ہے کہ فرح خان کی طرح جلد تین بچوں کی والدہ بھی بن جاؤں'۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *