کیا فی میل ویاگرا عورتوں کی جنسی زندگی شادمان کر پائے گا ؟

فی میل ویاگرا دنیا بھر میں متعارف کروائی جا رہی ہے۔ ستمبر ۲۰۱۹ کے اول میں فی میل ویاگرا جس کا برانڈ Vyleesi ہے دنیا بھر میں دستیاب ہو گی۔ اس دوا کو بنیادی طور پر Palatine ٹیکنا لوجیز نے تیار کیا ہے۔ تاہم نارتھ امریکہ میں اس کے مارکیٹنگ حقوق Amag Pharma کے پاس ہیں۔ اس دوا کی منظوری FDA USA نے آزمائشی تجربات کے بعد جون 2019 میں دی تھی۔ یہ دوا اُن خواتین کیلئیے ہے جن میں ایک خاص Disorder کی وجہ سے جنسی رغبت کم ہو جاتی ہے۔ ایسی خواتین جنسی عمل سے تقریباََ ۴۵ منٹ پہلے یہ انجکشن لگا کر جنسی لطف حاصل کر سکتی ہیں۔ اس کے 4 انجکشن کی قیمت 800 امریکی ڈالر ہے۔
دنیا کے دیگر خطوں میں یہ دوا ابھی منظوری کے مراحل سے گزر رہی ہے تاہم دوا پر اس کی پزیرائی کے حوالے سے تنقید بھی کی جا رہی ہے
کیا اس دوا سے خواتین کی جنسی زندگیاں خوشگوار ہو سکتی ہیں یا نہیں؟ اس کا جواب تو وقت ہی دے گا۔
بشکریہ  Pelican Media

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *