جان کیری کو سائیکلنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا، اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے

karryامریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جان کیری کو سائیکلنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا اور وہ اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھے۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 71 سالہ جان کیری فرانس میں سائیکل چلاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے جس کے بعد انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جنیوا یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر جان کیری ٹانگ کی انجری یا فریکچر کا شکار ہوئے ہیں تاہم ہسپتال میں تشخیص کا عمل جاری ہے۔
یہ واقعہ فرنچ الپس کے علاقے کامونیکس کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ وہاں سائیکل کی سیر سے لطف اندوز ہورہے تھے۔
خیال رہے کہ جان کیری نے ہفتہ کو جنیوا میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظرف سے ملاقات کی تھی جس میں تیس جون کی ڈیڈلائن سے قبل ایک جوہری معاہدے کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *