اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ : کے پی کے لائنز نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 16گول سے شکست دی

ملتان: آسٹریلین فٹبال لیگ (اے ایف ایل) پاکستان کے زیراہتمام اے ایف ایل پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کے پی کے لائنز نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 2 کے مقابلے میں16گول سے شکست دی۔کے پی کے کی طرف سے ایمل،نومان۔اسد اور طلحہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران کے مطابق افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی  اے ڈی سی جی ملتان حمزہ سالک تھے جنہوں نے چارروزہ مقابلوں کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب اسپورٹس بورڈ شاہد محمود نظامی، جنرل سیکرٹری اے ایف ایل پاکستان چوہدری ذوالفقار بطور مہمانان اعزازی شریک تھے جنکی آمد پر انہیں صدر ملتان اے ایف ایل محمد اکمل وینس نے خوش آمدید کہا جبکہ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محمد جمیل کامران نے سپاسنامہ پیش کیا۔بعدازاں  کھیلے گئے میچز میں ملتان ایگلز نے سندھ کو صفر کے مقابلے میں 5 گول سے شکست  دی.ملتان کی طرف سے تیمور،عمران اورشاہدبشیر نے شاندار کھیل پیش کیا۔دیگر میچز میں کے پی کے نے ملتان کو، اسلام آباد نے سندھ کو، کے پی کے نے سندھ کو اور ملتان نے اسلام آباد کو شکست دی.اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن شاہین اسپورٹنگ اینڈ سوشل کلب اسٹریلیا ڈاکٹر سید عارض اور کلب کے ہیڈ کوچ مائیکل گیلس مہمان خصوصی تھے جنکی آمد پرجنرل سیکرٹری اے ایف ایل پاکستان چوہدری ذوالفقار نے انہیں خوش آمدید کہا اور ٹیموں سے انکا تعارف کرایا۔ انکا کہنا تھا کہ مائیکل گیلس پاکستان وومین ٹیم کے ہیڈکوچ کے ساتھ اب پاکستان مینز ٹیم کی بحیثیت اسسٹنٹ کوچ زمیداریاں نبھائیں گے اور پاکستان میں یہ کھیل بہت جلد اپنی مقبولیت میں اضافہ کریگا۔انہوں نے ایونٹ کو شاندار انداز میں منعقد کرنے پر محمد جمیل کامران کو مبارکباد پیش کین۔میچز کو مصدق علی، محبوب اقبال اور قیصر خان نے سپروائز کیا۔اس موقع پر پرویز احمد، اشفاق احمد، ظہیر مگسی اور دیگر موجود تھے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *