ہندوستان: 20سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد فوج نے مبینہ دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی

indian army گواہاتی: جمعہ کے روز ہندوستان کی فوج نے شمال مغربی ریاست منی پور میں ان علیحدگی پسند قبائلی گوریلوں کی تلاش کیلئے ایک آپریشن کا آغاز کیاجنہوں نے منی پور میں سکیورٹی فورسز پر ایک جان لیوا حملے میں کم از کم 20سپاہیوں کو قتل کر دیا تھا۔
منی پور میں متعدد قبائلی اور مذہبی گروہ 1947ء سے ہندوستان سے علیحدگی کیلئے گوریلا جنگ لڑ رہے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹرز سے بات کرتے ہوئے چند فوجی اور انٹیلی جینس افسران نے بتایا کہ اس فوجی آپریشن میں بری فوج کے سینکڑوں سپاہی حصہ لے رہے ہیں، جنہیں میانمار کی سرحد کے قریب واقع ان دورافتادہ پہاڑی جنگلوں میں ہیلی کاپٹروں کی مددبھی حاصل ہے۔ یہاں برسرِ پیکار جنگجو اپنے قبائلی گروہوں کیلئے خود مختاری یا آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایک فوجی کمانڈر، جسے میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ تھی، نے شناخت نہ ظاہر کرنے کے وعدے پر بتایا کہ مرکزی حکومت نے فوج سے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث ’’جنگجوؤں کو تلاش اور ہلاک ‘‘ کیا جائے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *