ریاض: ایران میں سعودی زائرین کی ہلاکت، سفیر طلب

imam raza ریاض: سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران میں موجود مقدس مقاما ت کی زیارت کیلئے جانے والے سعودی باشندوں میں سے 4بچوں کی زہریلی خوراک کے سبب ہلاکت اور28افراد کے بیمار پڑنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے منگل کے روز ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، وزارتِ خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ، اسامہ نوگالی نے کہاکہ ریاض نے ایرانی سفیر کو طلب کیا تھا تاکہ، ’’اس واقعے پر سلطنت کے شدید تحفظات اور اس خواہش کا اظہار کیا جائے کہ ایرانی حکام جلد از جلدتحقیقات کو مکمل کریں اور حقائق کو منظر عام پر لائیں۔ ‘‘
سعودی عرب سے چند روز قبل اقلیتی شیعہ زائرین مقامات مقدسہ کی زیارتوں کیلئے ایران گئے تھے جہاں وہ ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے کہ مبینہ طور پر زہریلا کھانا دیا جانے کے سبب اگلے روزان کے4بچے ہلاک ہو گئے اور28کی حالت اس قدر نازک ہو گئی تھی کہ انہیں اسپتال میں داخل کروانا پڑا تھا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *