کراچی: بینک لوٹنے کے الزام میں کالعدم تنظیم کے 4 ارکان گرفتار

پولیس کے اterroristسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے کراچی میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک زیرِ تربیت پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ آج شام ایک پریس کانفرنس کے دوران سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) فاروق اعوان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت سے ہے، جنھیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
فاروق اعوان نے بتایا کہ ملزمان نے ایک نجی بینک سے 53 لاکھ روپے لوٹے جبکہ جاتے جاتے گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تھے۔ ملزمان سے گارڈ کا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں ظفر اللہ، فرحان، رئیس اور عنایت اللہ شامل ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم فرحان زیرِ تربیت پولیس اہلکار ہے جبکہ ملزم ظفر اللہ اہل سنت والجماعت اختر کالونی کا امیر بھی ہے۔
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری و برآمدگی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *