بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان میانمار نہیں: چوہدری نثار

nisarوزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیروں کے نت نئے دھمکی آمیز بیانات سے پاکستان مرعوب نہیں ہو گا۔ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان میانمار نہیں ہے۔
بھارتی فوج نے منگل کو برما کی سرحد کے اندر داخل ہو کر شدت پسندوں کے دو کیمپ تباہ کیے تھے۔ اس کے بعد بھارتی وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیہ ہ وردھن سنگھ راٹھور نے برمی سرحد کے اندر بھارتی فوج کی کارروائی کو پاکستان سمیت ان دوسرے ممالک کے لیے ایک پیغام قرار دیا تھا جہاں بھارت مخالف شدت پسند نظریات والے لوگ بستے ہیں۔ایک دہشت گرد صرف دہشت گرد ہوتا ہے اس کی کوئی دوسری شناخت نہیں ہوتی۔ ہم جب چاہیں گے تب کارروائی کریں گے۔ بھارتی وزیر نے وضاحت کی تھی کہ سرحد پار یہ کارروائی کرنے کا فیصلہ ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کیا تھا اور بھارت اپنی منتخب جگہ اور وقت پر کارروائی کرے گا۔
اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف غلط عزائم رکھنے والے کان کھول کر سن لیں: ’پاکستانی افواج ہر قسم کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اجارہ داری قبول نہیں ہے، ’بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے۔‘ اپنے بیان میں چوہدری نثار نے مذاکرات کی ناکامی اور لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی جانب سے کی جانے والی بمباری ہر بھی مایوسی کا اظہار کیا۔
اس سے پہلے بھارتی فوج نے بھی بھارت اور برما کی سرحد پر شدت پسندوں کے ساتھ تصادم کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ اس میں بڑی تعداد میں شدت پسند مارے گئے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *