قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا

3104photo1لاہور: اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان جمعے کو ہوگا،2 روز تک پلیئرز کی صلاحیتوں کا امتحان لینے کے بعد18 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی، محمد عمران کو کپتان برقرارکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا،2گول کیپرز ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ 20 جون سے بیلجیئم میں شیڈول ایونٹ سے قبل گرین شرٹس آئرلینڈ کیخلاف 2 پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گے، ہیڈ کوچ شہناز شیخ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے ٹیم کی تیاریاں متاثر ہوئیں، یورپی ملک کی آب وہوا، خوراک اور گراؤنڈ سمیت دیگر عوامل سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ایک ہفتے قبل روانہ ہونا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ بیلجیئم میں شیڈول اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔کھلاڑیوں نے گذشتہ روز بھی صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کے بعد شام کو پنالٹی شوٹ آؤٹ، شاٹ کارنر، دفاع اور اٹیک کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھرپور پریکٹس کی ، بعد ازاں سوئمنگ سیشن میں حصہ لیا، رات کو میٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ٹیم مینجمنٹ نے پلیئرز کو چیمپئنز ٹرافی کے دوران پاک ہالینڈ میچ کے ساتھ آسٹریلیا و بھارت سے مقابلوں کی فوٹیج دکھا کر حریف ٹیموں کی خامیوں اور خوبیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلیے قومی ٹرائلز 11جون سے شروع ہوں گے۔18رکنی ٹیم کا اعلان اگلے روز کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق محمد عمران کو کپتان برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا جبکہ ٹیم کے ساتھ 2 گول کیپرز اور چار آفیشلز بیلجیئم جائیںگے،14 جون کو ویزے ملنے کے بعد قومی ٹیم اگلے روز یورپی ملک روانہ ہوجائے گی۔16 تاریخ کو گرین شرٹس آئرلینڈ کے خلاف پہلا پریکٹس میچ کھیلیں گے جبکہ دوسرا مقابلہ18 جون کو شیڈول ہے۔ 20 تاریخ کو ایونٹ کے افتتاحی روز قومی ٹیم پولینڈ کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔ دوسری جانب کوچ شہاز شیخ کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات سے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریاں متاثر ہوئیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *