پاکستان روسی ہیلی کاپٹر خریدے گا

General Raheelآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ ماسکو کے بعد پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر خریدنے کی بات چیت حتمی مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ پاکستان روس سے کتنے ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ماسکو کے دورے کے آخری روز جنرل راحیل شریف نے ایک اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے بعداسلحہ خریداری سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ہیلی کاپٹرز کے علاوہ پاکستان دیگر روسی ہتھیاروں میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ فوجی ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے ماسکو کے قریب ہتھیاروں کی نمائش میں تقریباً 15 گھنٹے گزارے جہاں روس کے جدید ہتھیار اور جنگی سازوسامان موجود تھے۔ ہتھیاروں کی خریداری کے علاوہ پاکستان اور روس مشترکہ فوجی تربیت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ فوجی تعاون بڑھانے کے سلسلے میں بات چیت ہوئی تاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔دورے کے دوران آرمی چیف کی روس کی بری فوج کے کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سایوکوو، ڈپٹی وزیر دفاع اناتولی انٹونوو اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ جنرل راحیل کی روس کے چیئرمین آف اسٹیٹ سرگی نرشکن سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل باجوہ نے کہا کہ روس دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کا ساتھ دے گا تاکہ خطے میں استحکام آسکے۔ جنرل باجوہ کے مطابق پاکستان اور روس کے آزاد انہ اور مستحکم تعلقات مزید آگے بڑھیں گے

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *