امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے ضبط شدہ عجیب اشیا کی تصاویر
واشنگٹن: امریکا جانے والی خواتین اور حضرات بسا اوقات ٹرانسپورٹ سیکیورٹی ایسوسی ایشن (ٹی ایس اے) کے سخت رویے کی شکایت کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ امریکا آنے والے افراد عجیب وغریب طریقے سے ممنوعہ اشیا لانے کی کوشش کرتے ہیں اور دھر لیے جاتے ہیں۔
ثبوت کے طور پر ٹی ایس اے نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بعض تصاویر جاری کی ہیں جنہیں دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر کتنی چالاکی سے انتہائی خوفناک اشیا اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیپ ٹاپ بم
ملزم نے بالکل نیا لیپ ٹاپ خریدا اور اس کے کی بورڈ کے نیچے سیریئل یا دلیے کی شکل کا ایک مواد چھپایا۔ ہمیں تصویر میں یہ ایک بے ضرر شے لگتی ہے لیکن اصل میں یہ ڈائنامائٹ کے ٹکڑے ہیں!
تیزدھار پھول
اس تصویر کو دیکھئے کے پھولوں کے گلدستے میں کس طرح ایک خنجر چھپایا گیا ہے۔
ٹائر میں اسلحہ
ٹی ایس اے کا اصرار رہتا ہے کہ مسافروں کے پاس اگر آتشیں ہتھیار یا بارود ہے تو پہلے ہی بتادیں۔ اب اس تصویر میں دیکھیں تو مجرم نے کس طرح ٹائروں کے اندر پسٹل ، گولیاں اور میگزین چھپائے ہیں۔
لپ اسٹک خنجر
لپ اسٹک جیسی بے ضرر شے کو تبدیل کرکے ایک تیزدھارچھری میں تبدیل کیا گیا ہے اور یوں ٹی ایس اے کے لوگوں نے اسے ضبط کرلیا۔
تیزدھار ننجا ہتھیار
درج ذیل تصویر میں ننجا کے ہولناک ہتھیار اور خنجر دکھائی دے رہے ہیں اور یہ مسافر کے ہینڈ کیری سے ملے ہیں۔
فون یا بجلی گن
جب نیچے موجود فون ٹی ایس اے افسر نے دیکھا تو اسے مشکوک محسوس ہوا۔ غور سے دیکھیں اس کے سرے پر دو ابھار نظر آرہے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں کہ یہ الیکٹرک گن یا ٹیسر ہے نہ کہ فون۔ اس مشکوک شے پر مجرم گرفتار ہوگیا ہے۔