وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف راحیل شریف میں ملاقات

Chief of Army Staff, General Raheel Sharif called on Prime Minister Muhammad Nawaz Sharif at PM House, Islamabad on June 23, 2015.

وزیرِ اعظم نواز شریف اور برّی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضربِ عضب کو ملک بھر میں بلارکاوٹ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو وزیر اعظم میاں نواز شریف اور آرمی چیف کے مابین ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ اس ملاقات میں ملکی سلامتی کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ بیان کے مطابق اس ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے پیدا ہونے والے ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم اور فوج کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ آپریشن ضرب عضب کو ہر قیمت پر اْس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور بلاامتیاز کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں اور مجرموں کو ڈھونڈ نکالا جائے گا۔ اس موقعے پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *