اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

supreme courtوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ظفر علی شاہ نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 25 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا تھا۔اس سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے قانون میں موجود سقم کے حوالے سے رہنمائی کے لیے الیکشن کمیشن بھی سپریم کورٹ کو خط لکھ چکا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *