نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان 10جولائی کو روس میں ملاقات متوقع

India Politics

وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان روس میں ملاقات بھارتی وزیراعظم کی خواہش پر ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی  نے بھارتی سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات سے متعلق حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا گیاہے اور ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کر دی گئی ہے اور ملاقات کا شیڈول بھی ترتیب دے دیاگیاہے۔نجی ٹی چینل کا کہناتھاکہ دوران ملاقات نوازشریف پاکستان میں ’را ‘کی کاررائیوں کا معاملہ بھی سامنے رکھیں گے اور اس پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ترجمان دفترخارجہ نے وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم نریند مودی کے درمیان 10جولائی کو روس کے شہر اوفا میں ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ دونوں رہنما کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بھی مشاورت کریں گے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *