پشاور:سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکہ،خاتون سمیت 18افراد جاں بحق ,34 زخمی

1337586982800_ORIGINALپشاور میں چارسدہ روڈ پر سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں دھماکے سے خاتون سمیت 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دس زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔دھماکے سے دو خواتین سمیت 34افراد زخمی ہو گئے۔آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،انھوں نے کہا کہ بم بس کے پچھلے حصے میں نصب تھا،بس ملازمین کو چارسدہ لے جانا تھا۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے تھوڑی قانون سازی کی بھی ضرورت ہے۔انھوں نے بتایا کہ بم چھ کلو وزنی تھا جس کو ٹائم ڈیوائس سے اڑایا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *